اسرائیلی حکومت کی منظوری کے بعد اسرئیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی اور غزہ سے انخلا کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی اس وقت نافذ ہوچکی ہے۔
اس وقت اسرائیلی فوج نے امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کے اعتبار سے خود کو واپسی کے لیے تیار کرلیا ہے،لیکن کسی بھی خطرے کے صورت میں وہ جوابی کارروائی کرسکتے ہیں۔